اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

لیبر پارٹی کے پاکستانی نژادلندن کے نومنتخب میئر صادق خان نے حلف اٹھا لیا

datetime 7  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)انتخاب کیا ہے،کبھی تصور نہیں کر سکتا تھا کہ مجھ جیسا کوئی لندن کا میئر منتخب ہو گا، خوف کی سیاست کو اس شہر میں خوش آمدید نہیں کیا جائے گا، تمام لندن والوں کا میئر ثابت ہونگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر پارٹی کے پاکستانی نژادلندن کے نومنتخب میئر صادق خان نے لندن کے کیتھڈرل چرچ میں حلف اٹھایا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ مجھے لندن کا میئر بننے پر خوشی ہے،لندن کے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور کردار اداکروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب میں آپ کی شرکت میرے لئے باعث افتخار ہے،میراوعدہ ہے کہ اب لند ن کی ہر چیز بہتر ہوگی۔اس سے قبل انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں صادق خان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی تصور نہیں کر سکتے کہ ان جیسا کوئی لندن کا میئر منتخب ہوگا۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ وہ تمام لندن والوں کے میئر ثابت ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ انتخابی مہم تنازعے سے عاری نہیں تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ لندن نے آج خوف کے بجائے امید کا انتخاب کیا ہے۔صادق خان نے کہا کہ خوف کی سیاست کو اس شہر میں خوش آمدید نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ لندن کے میئر کو ٹرانسپورٹ، پولیس، ماحولیات، ہاسنگ اور پلاننگ جیسے اہم شعبوں میں مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے اور لندن اسمبلی کے ارکان میئر کی پالیسیوں پر نظر رکھتے ہیں۔لندن شہر کی اسمبلی گیرٹر لندن اتھارٹی کے بجٹ کی منظوری میں بھی کردار ادا کرتی ہے۔ میئر کی پالیسیوں کو لندن اسمبلی مسترد بھی کر سکتی ہے اور مجوزہ بجٹ میں ترمیم کا بھی اختیار رکھتی ہے لیکن اس کے لیے اس کے دو تہائی ارکان کی منظوری درکار ہوتی ہے۔صادق خان کو جمعرات کو ہونے والے الیکشن میں 57 فیصد سے زائد ووٹ حاصل ہوئے ۔ لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر ہوں گے۔ پیشے کے اعتبار سے وہ ایک وکیل ہیں۔ انہوں نے قانون کی ڈگری نارتھ لندن یونیورسٹی سے حاصل کی تھی۔ سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن کے دور میں وہ وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے میئر کے الیکشن میں قدامت پسند امیدوار زَیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی۔ اْن کے والد 1960 کی دہائی میں پاکستان سے ہجرت کر کے برطانیہ میں آباد ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…