پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانی نژادبرطانوی شہری صادق خان لندن کے میئر منتخب

datetime 7  مئی‬‮  2016 |

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانی نڑاد برطانوی صادق خان نے لندن کے میئرشپ انتخابات میں واضح برتری حاصل کرکے اپنے مخالف امیدوار زیک گولڈ سمتھ کو شکست دیدی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کی میئرشپ کیلئے کل بارہ امیدوار میں اترے ہیں تاہم اصل مقابلہ لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹو پارٹی کے زیک گولڈ سمتھ کے درمیان ہے۔ زیک گولڈ سمتھ اب تک 25 فیصد ووٹ حاصل کر چکے ہیں جبکہ صادق خان 44 فیصد ووٹ کے ساتھ آگے ہیں۔ واضح رہے کہ زیک گولڈ سمتھ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ کے بھائی ہیں۔‎ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستانی نژادبرطانوی شہری صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے اورکہا ہے کہ صادق خان نے اپنی محنت ،عزم اورجدوجہد کے ذریعے یہ مقام حاصل کیا ہے ۔میرا ایمان ہے کہ خلوص نیت سے عوام کی بے لوث خدمت کرنا ایک عبادت ہے- انہو ںنے کہا کہ صادق خان کا میئرلندن منتخب ہونا پاکستانیوں کیلئے بھی باعث فخر ہے- امید ہے کہ صادق خان عوام کی خدمت کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیوں کو بروئے کار لائیںگے- وزیر اعلی نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد آبادہے جو پاکستان کے عظیم سفیر ہیں-برطانیہ کے مختلف شعبوں کی ترقی میں پاکستانیوں کا کردارلائق تحسین ہے –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…