لندن (این این آئی)برطانیہ میں مدد کرنے والے فلاحی اداروں نے کہا ہے کہ لنگر کے لیے آنے والے افراد کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ فلاحی اداروں میں پیش پیش رہنے والی دی سکھ ویلفیئر اویئرنس ٹیم کے مطابق گذشتہ سال کی نسبت انھوں نے اس سال دو گنا زیادہ لوگوں کو کھانا کھلایا ہے۔حالیہ اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ میں کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے والوں کی تعداد میں 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔گذشتہ سال 3500 افراد سے زائد نے انگلینڈ کی گلیوں میں کھلے آسمان تلے رات گزاری۔ یہ ایسے افراد کی 2014 کی نسبت 30 فیصد زیادہ تعداد ہے۔

























