پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی مسافر طیارے بھی اُڑتے تابوت نکلے،بھانڈہ پھوٹ گیا

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی سول ایوی ایشن نے کہاہے کہ بھارت کی 2 مصروف ترین ایئرلائنز کے پائلٹس کی ایک بڑی تعداد کاک پٹ میں جاتے وقت نشے کی حالت میں ہوتی ہے جو کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیا کہ بھارت کی سول ایوی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 2015 میں ملک بھر کے 43 پائلٹس کے خون کے نمونوں میں الکوحل کی موجودگی پائی گئی جو کہ گزشتہ 3 سالوں میں سب سے بڑی تعداد ہے۔ سول ایوی ایشن کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ جیٹ ایئرویز اور انڈیا گو کے پائلٹس نشے کی حالت میں پائے گئے، رواں برس بھی اب تک 13 پائلٹس کاک پٹ میں جانے سے قبل نشے کی حالت میں پائے جا چکے ہیں۔سول ایوی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 2013 سے اب تک بھارت کی دوسری بڑی ایئرلائن جیٹ ایئرویز کے 38 پائلٹس کاک پٹ میں جاتے وقت نشے کی حالت میں پائے گئے جب کہ اسی دورانیے میں انڈیا گو کے 25 پائلٹس نشے کی حالت میں پکڑے گئے۔دوسری جانب جیٹ ایئرویز اور انڈیا گو کے حکام کا کہنا تھاکہ کاک پٹ میں جانے سے قبل تمام پائلٹس کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے اور اگر کسی پائلٹس کے خون میں نشہ آور ادویات کے نمونے ایک خاص مقدار سے زیادہ پائے جائیں تو اس کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی بھی کی جاتی ہے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…