پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی حکومت نے متنازع علاقوں کو الگ حصہ دکھانے کیخلاف سخت قانون بنانے کی تیاری کرلی

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی حکومت ایسا قانون بنانے کی تیاری کررہی ہے جس کے مطابق کشمیر سمیت دیگر متنازع علاقوں کو اس کی سرزمین سے الگ دکھایا گیا تو ایسے شخص کو 7 سال قید اور 100 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے بھارتی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ سوشل میڈیا پر جموں کشمیر کے کچھ حصوں کو پاکستان میں اور اروناچل پردیش کے کچھ حصے کو چین میں دکھانے والے نقشوں کو دیکھتے ہوئے بھارتی حکومت نے ایسا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سخت سزائیں دی جائیں گی جب کہ اس بل کو ’دی جیواسپیشل انفارمیشن ریگولیشن بل 2016‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس بل کے مسودے کے مطابق بھارت کی کسی بھی جگہ کی خلا سے تصویر یا معلومات حاصل کرنے، اسے نشر کرنے اور اسے تقسیم کرنے سے پہلے حکومت کی اجازت حاصل کرنا لازمی ہوگا۔بل کے مسودے میں کہا گیا کہ جو بھی بھارت کے کسی مقام کے حوالے سے معلومات قانون سے ہٹ کردے گا اس پرایک کروڑسے لے کر100 کروڑ تک جرمانہ یا پھر7 سال تک قید کی سزا ہوگی یا پھر قید و جرمانے کی سزا ایک ساتھ بھی دی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں بھارتی حکومت نے کشمیر کو نقشے میں چین اور پاکستان کا حصہ دکھانے پر الجزیرہ ٹی وی چینل کی نشریات کو 5 دن کے لیے بند کردیا تھا۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…