نئی دہلی (این این آئی) بھارت کی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے پٹھانکوٹ ائیربیس پر حملے کے دوران سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مارے جانے والے 4 دہشت گردوں کی لاشوں کو سخت سکیورٹی میں خفیہ مقام پر دفنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھانکوٹ ائیربیس پر حملے کے دوران سکیوٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہونے والے چار دہشتگردوں کی لاشوں کو دفنا دیا گیا سکیورٹی حکام نے بتایا کہ چاروں دہشتگردوں کی لاشیں ہسپتال کے مردہ خانے میں گلنا شروع ہو گئی تھیں۔ جن دہشتگردوں کی لاشوں کو دفنایا گیا ہے ان کی شناخت ناصر حسین ، ابوبکر، عمر فاروق اور عبدالقیوم کے نام سے ہوئی ہے۔