پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مکہ مکرمہ اور طائف کے درمیان حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

datetime 6  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کے تاریخی شہر مکہ کے قریب پولیس نے چھاپے کے دوران دو مبینہ دہشت گردوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ دیگر دو نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے جاری ایک بیان میں واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سعودی پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تو انھوں نے فورسز پر فائرنگ کردی ٗ دیگر دو نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔سعودی پولیس نے شہر مکہ اور شہر طائف کے درمیان دہشت گردوں کے قائم ٹھکانے کو گھیرے میں لیا تھا جس پر انھوں نے فورسز پر فائرنگ کردی۔ترجمان کے مطابق اسی دوران ملک کے ساحلی شہر جدہ میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپا مارا گیاجہاں سے دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا اور ان سے تحقیقات کا عمل جاری ہے ٗ مذکورہ کارروائیاں اور چھاپے نگرانی اور گذشتہ ہفتے بیشا کے علاقے میں ہونے والے واقعے کے حوالے سے ایک پیش رفت ہے ٗخیال رہے کہ گذشہ ہفتے بیشا کے علاقے میں کار بم دھماکا کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے دو مشتبہ افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔سعودی وزارت داخلہ نے اپنے گذشتہ روز کے بیان میں کہا تھا کہ اس واقعے میں فرار ہونے والا تیسرا شخص اقبال موجاب بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا تھاجس نے دھماکا خیز مواد سے بھری بلٹ پہن رکھی تھی۔وزارت داخلہ کے جاری بیان کے مطابق اقبال موجاب پر 2014 میں امام بارگاہ میں فائرنگ اور گذشتہ سال اسیر کے علاقے میں ایک مسجد کے قریب دھماکا کرنے کا الزام ہے جس میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا ٗدیگر دو حملہ آور سعودی عرب میں 2014 میں ہونے والے متعدد دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث تھے، جن کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…