پیرس(نیوزڈیسک) فرانس میں 2017ء کے صدارتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک صدارتی ترجمان نے بتایا کہ یہ انتخابات تیئیس اپریل اور سات مئی کو منعقد ہوں گے۔ ان ایام پر انتخابات کا پہلا اور دوسرا مرحلہ منعقد ہو گا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پارلیمانی انتخابات گیارہ اور اٹھارہ جون کو منعقد کیے جائیں گے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق موجودہ صدر فرانسوا اولاند نے، جن کی مقبولیت کا گراف بہت نیچے آ چکا ہے، ابھی یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ آیا وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں بھی اس عہدے کے لیے امیدوار ہوں گے۔