پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی صدارتی انتخابات میں سنسنی خیز موڑ،اہم ترین امیدوار صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے باہر

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی ریاست انڈیانا میں ڈونلڈ ٹرمپ سے بھاری شکست کے بعد ری پبلیکن امیدوار ٹیڈ کروز صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدارتی انتخاب سے قبل ہونے والے پرائمری انتخابات میں مسلسل ساتویں بار فتح کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نیو یارک میں ٹرمپ ٹاور پر اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نومبر کا انتخاب کا بڑا معرکہ بھی جیتیں گے۔انڈیانا میں ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کے بعد ٹیڈ کروز نے صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے دستبردار ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو ہوسکا وہ کیا تاہم ووٹروں نے دوسرے راستے کا انتخاب کیا ٗٹیڈ کروز کے دستبردار ہونے کے بعد یہ بات تقریباً یقینی ہو گئی کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہی ری پبلکن پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار ہوں گے کیونکہ ان کے مقابلے میں اب صرف ریاست اوہایو کے گورنر جان کیسک ہیں جو ووٹوں کے لحاظ سے ڈونلڈ ٹرمپ سے کافی پیچھے ہیں۔صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ ڈیموکریٹک کی ممکنہ امیدوار ہیلری کلنٹن سے ہوگا۔ٹیڈ کروز کے دستبردار ہونے کے چند بعد ہی ری پبلیکن پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار نے پارٹی کے سربراہ رینس پریبس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہی پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ہوں گے، جبکہ ہم مل کر ہیلری کلنٹن کا مقابلہ کریں گے ٗدوسری جانب انڈیانا کے پرائمری انتخاب میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار برنی سینڈرز نے ہیلری کلنٹن کو اپ سیٹ شکست دیدی ٗبرنی سینڈرز نے ہیلری کلنٹن کو 46.8 فیصد کے مقابلے میں 53.2 فیصد ووٹ حاصل کرکے ہرایا، تاہم وہ اب بھی ہیلری کلنٹن سے ووٹوں کی گنتی میں کافی پیچھے ہیں ٗامریکا میں صدارتی دوڑ کے لیے انتخاب نومبر میں ہوگا۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…