جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

سعودی فرمانروا چھوٹے بیٹے شہزادہ راکان کی تعلیمی میدان میں شاندار کامیابی پر آبدیدہ

datetime 4  مئی‬‮  2016 |

ریاض (این این آئی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اپنے چھوٹے بیٹے شہزادہ راکان کی تعلیمی میدان میں شاندار کامیابی پر آبدیدہ ہو گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے ریاض میں سیکنڈری اسکول سے فارغ ہونے والے طلباءطالبات کے اعزازمیں منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں شہزادہ راکان کی شاندار تعلیمی کارکردگی پر شاہ سلمان آبدیدہ ہو گئے ¾تقریب میں شہزادہ راکان نے اپنے والد کو تلوار بھی پیش کی ۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے دوسرے والدین کی طرح بچوں کےلئے اپنا خصوصی پیغام دیا ۔شاہ سلمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں صرف راکان کے والد کی طرف سے نہیں بلکہ تمام بچوں کے والدین کی حیثیت سے حاضر ہوا ہوں ۔قبل ازیں شاہ سلمان نے اسکینڈری تعلیمی مراحل کی تکمیل کرنے والے طلباءسے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اس وقت سے ان کی اولین ترجیح رہی ہے جب وہ ریاض کے گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔تقریب میں شاہ سلمان بچوں ¾ ان کے والدین ¾حکومتی عہدیداروں اور وزراءمیں گھل مل گئے، جہاں طلباءنے شاہ سلمان کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…