پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بن لادن گروپ کی بسیں جلانے والے سات ملازمین گرفتار، ملازمین کے اخراج کے77ہزار حتمی اجازت نامے جاری

datetime 3  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی بن لادن گروپ کے ملازمین کے پْرتشدد احتجاج کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔مقامی میڈیا کی اطلاع کے مطابق بن لادن گروپ کے گذشتہ کئی مہینوں سے تن خواہوں سے محروم اور اب فارغ ملازمین کی بڑی تعداد نے گذشتہ روز سات بسوں کو نذر آتش کردیا انھوں نے یہ پْرتشدد کارروائی انتظامیہ کے ساتھ توتکار کے بعد کی ہے۔بن لادن گروپ کی بسوں کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے میں ملوّث سات مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مکہ کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان میجر نایف الشریف نے بتایا کہ آگ بجھانے والے عملہ نے رات ان بسوں کو لگی آگ پر قابو پا لیا تھا اور اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔تاہم بن لادن گروپ سے تعلق کی بنا پر پوری دنیا کے میڈیا نے اس واقعے کو رپورٹ کیا ہے۔بن لادن گروپ کے ایک ذریعے نے بتایاکہ ملازمین کے اخراج کے ستتر ہزار حتمی اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں اور کم سے کم بارہ ہزار سعودی شہری بھی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔اطلاعات کے مطابق بن لادن گروپ کے ہزاروں ملازمین گذشتہ کئی ہفتوں سے مکہ اور ساحلی شہر جدہ میں احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ان میں سے کئی ملازمین کا کہنا ہے کہ انھیں گذشتہ چار ماہ سے تن خواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بن لادن گروپ کے سعودی ملازمین کو آپشن دیا گیا ہے کہ وہ کمپنی کے مالی اثاثے کلئیر ہونے تک اپنی واجب الادا تن خواہوں کا انتظار کریں یا پھر دو ماہ کی تن خواہیں لے کر استعفے دے دیں۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…