اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

مسجد حرام میں تصاویر کھنچوانا حلال یا حرام؟ سعودی علماءنے فتویٰ دیدیا

datetime 3  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب کے سرکردہ علماء کرام نے مسجد حرام میں عبادت کے دوران، طواف کعبہ، سعی اور دیگر مناسک کے دوران تصاویر کھچوانے کو شرعا حرام قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ لوگوں میں تشہیر کی غرض سے تصویر اتارنا عبادت میں اخلاص کی نفی کے مترادف ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق علماء کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مساجد صرف اللہ کی عبادت کے لیے مختص ہیں۔ انہیں کسی دنیاوی مقاصد یا تفریحی مشاغل کے لیے استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ مساجد میں نماز، تلاوت قرآن پاک اور ذکر خدا وندی کے سوا کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنا شرعا حرام ہے۔مسجد حرام میں منعقدہ ایک سیمینار کے بعد جاری کردہ مشترکہ فتوے میں کیا گیا ہے کہ مساجد کا تقدس قائم رکھنا ہر مسلمان کا شرعی فریضہ ہے۔ مساجد میں خرید وفروخت، لین دین کرنا یا مسجد کو جسمانی ورزش کے لیے استعمال کرنے کا بھی کوئی جواز نہیں ہے۔علماء کرام نے مسجد حرام میں معذور افراد کے لیے کرائے پر وہیل چیئر کی فراہمی کی حمایت کی ہے تاہم انہوں نے زور دیا ہے کہ وہیل چیئر کرائے پر فراہم کرنے والے افراد لین کے تمام امور مسجد کے باہر طے کریں۔علماء کا کہنا تھا کہ مسجد کی راہ داریوں پر بیٹھنا، کھانے پینے کی اشیاء اندر لانا اور خواتین کا مردوں اور مردوں کا خواتین کے لیے مختص مقامات میں بیٹھنا بھی شرعا ممنوع ہے۔خیال رہے کہ علماء کرام نے مسجد حرام میں تصاویر بنوانے کو ایک ایسے وقت میں حرام قرار دیا ہے جب عمرہ اور حج کے دوران عازمین اپنی تصاویراتارنے کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں جس پر مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔ اس سے قبل بھی علماء نے مسجد حرام میں تصاویر بنوانا ممنوع قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…