جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسامہ کے بارے میں براک ابا ما کا حیران کن انکشاف سامنے آگیا

datetime 3  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ وہ اسامہ تک پہنچنے کے لیے نیوی سیلز کو ایبٹ آباد آپریشن سے کئی سال قبل پاکستان بھیجنا چاہتے تھے، لیکن جب تک ان کی ٹیم کے تمام اراکین کے درمیان پر اس پر اتفاق نہیں ہوا، انہوں نے انتظار کیا۔براک اوباما نے یہ انکشاف ایبٹ آباد آپریشن کے 5 سال مکمل ہونے پر قریبی ساتھیوں نے بھی سی این این کے پیٹر برجن سے بات کرتے ہوئے ایبٹ آباد آپریشن کا ذکر کیا، جس میں امریکی نیوی سیلز نے اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ میں داخل ہو کر اسے ہلاک کیا۔انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ وہ کئی سال قبل اسامہ کے خلاف آپریشن کرنا چاہتے تھے، لیکن اس وقت اراکین میں اتفاق نہیں تھا اور جب اس پر سب کا اتفاق ہوا، تو اس آپریشن کی منظوری دی گئی۔براک اوباما کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے تجربے نے سکھایا ہے کہ ’اچھے عمل کا اچھا نتیجہ ہوتا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ جب میں نے آپریشن کا فیصلہ کیا تو ہمیں اس وقت اسامہ کے حوالے سے تمام معلومات تھیں لیکن ہم آپریشن کے خطرات سے بھی آگاہ تھے۔انہوں نے وائٹ ہاؤس کے نگرانی روم سے آنکھوں دیکھے آپریشن کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نگرانی کمرے میں اس وقت پہنچے جب ہیلی کاپٹرز اسامہ کے کمپاؤنڈ کی چھت پر اتر رہے تھے، لینڈنگ کے دوران ایک ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا جس پر مجھے اور میری ٹیم کے اراکین کو پریشانی ہوئی اور ہم نے سوچا کہ یہ آپریشن کا اچھا آغاز نہیں ہے۔براک اوباما نے کہا کہ لیکن اچھی بات یہ تھی کہ ہیلی کاپٹر تباہ نہیں ہوا اور ہمارے تمام اہلکار محفوظ رہے، جس کے بعد نیوی سیلز کے 23 اہلکاروں میں سے ایک نے اس ہیلی کاپٹر میں دھماکا خیز مواد رکھ کر اسے تباہ کردیا اور پھر اہلکار کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کی منصوبہ بندی اور تیاری بہت بہتر کی گئی تھی، جس کے باعث اس میں کامیابی ملی۔پیٹر برجن نے جب امریکی صدر کو یاد دلاتے ہوئے کہا جہ اسامہ نے مرنے سے قبل جس آخری شخص کو دیکھا وہ امریکی تھا، جس پر براک اوباما کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اس وقت اسامہ کو سمجھ آئی ہوگی کہ امریکی ان 3 ہزار افراد کو نہیں بھولے، جنہیں اس نے ہلاک کیا تھا۔ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…