جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

سعودی عرب کی بڑی کمپنی نے غیر ملکیوں پر قیامت برپا کر دی

datetime 3  مئی‬‮  2016 |

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں حرم شریف کرین حادثے کے بعد بن لادن گروپ مشکلات کا شکار ہے اور اپنے ورکرزکو بھی نکالناشروع کردیاہے جبکہ گزشتہ دنوں نوکری سے نکالے جانے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین نے مکہ میں کمپنی کی بسیں بھی جلادی تھیں جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے اور اب برطانوی میڈیا نے انکشاف کیاہے کہ بن لادن گروپ نے مجموعی طورپر 77,000ملازمین کی چھٹی کرادی۔برطانوی اخبار’میل آن لائن‘کے مطابق کمپنی کے ایک عہدیدار کے حوالے سے مقامی میڈیا کے حوالے سے انکشاف کیا کہ مجموعی طورپر بن لادن گروپ سے فارغ ہونیوالے 77ہزار ملازمین نے ملک چھوڑنے کے لیے ایگزٹ ویزاحاصل کرلیا، ایک ذریعے نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایاتھاکہ تنخواہوں میں تاخیر حکومت کی وجہ سے ہے جس کے ریونیو میں گزشتہ دوسالوں سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی آئی ہے ،مسائل کاشکار تعمیراتی کمپنی کے رحم وکرم پر چھوڑدیا جبکہ ملازمین تنخواہوں کے منتظر ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیاکہ دنیا کے بڑے گروپوں میں سے ایک تعمیراتی گروپ بن لادن کیساتھ دولاکھ غیرملکی ملازمین کام کررہے تھے۔ذرائع نے بتایاکہ 17000سعودی ملازمین میں سے بھی 12000کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔’الوطن‘ کے مطابق بن لادن کمپنی کے 50ہزار ملازمین نے ملک چھوڑنے سے انکار کردیا ہے کیونکہ چار ماہ سے زائد عرصے سے انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی جبکہ عرب نیوز نے بھی بڑے پیمانے پر ملازمین کو نکالے جانے کی تصدیق کردی۔77ہزار ملازمین کو نکالے جانے کے انکشاف پر فوری طورپر کمپنی کا موقف معلوم نہیں ہوسکاتاہم خبررساں ایجنسی کو تحریری طورپر سوال جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…