ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

بھارت میں گرمی سے ایک ماہ کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز گئی

datetime 2  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث ایک ماہ کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز گئی بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ، آندھرا پردیش اوراڑیسہ میں اپریل کے دوران گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 300 سے زائدہوگئی جہاں درجہ حرارت مسلسل کئی روز تک44ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہا ¾شدیدگرمی سے اڑیسہ میں 110، تلنگانہ میں 137 اورآندھراپردیش میں 45 افرادہلاک ہوئے۔ مہاراشٹراورگجرات میں دریا، جھیل اورڈیم خشک ہوگئے ہیں، پانی کے بحران اورخشک سالی کے باعث فصلیں تباہ اور مال مویشی بھی مر رہے ہیں ¾ 33 کروڑافراد کوضروریات زندگی کےلئے پانی میسرنہیں۔ حکام نے ریاست بہار میں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھانا پکانے پرپابندی عائد کردی تاکہ گرمی کے باعث حادثاتی طورپرآگ لگنے کے واقعات سے بچا جاسکے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی جس کے باعث ریاستی حکام نے عوام کوہدایت کی کہ وہ دن کے اوقات میں گھرسے غیرضروری طور پر باہر نکلنے سے گریزکریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…