پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مزدوروں کے صبر کا پیمانہ لبریز،سعودی عرب میںیوم مزدورپر وہ ہوگیا جس کا کسی نے سوچا تک نہ تھا

datetime 1  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(نیوزڈیسک)مزدوروں کے صبر کا پیمانہ لبریز،سعودی عرب میںیوم مزدورپر وہ ہوگیا جس کا کسی نے سوچا تک نہ تھا،سعودی عرب کے شہر مکہ میں مزدوروں نے تنخواہیں نہ ملنے پر نوبسوں کو اگ لگا دی۔خلیجی اخبار کے مطابق ملک کے مغربی شہر مکہ میں مزدورں کی جانب سے نو بسوں کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا۔مکہ کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نائف الشریف نے بتایاکہ مزدوروں کی رہائش گاہ کے قریب بن لادن گروپ کی نو بسوں کو آگ لگائی گئی، یہ بسیں پارکنگ ایریا میں چھٹی کے بعد پارک کی گئی تھیں۔نائف الشریف نے مزید کہا کہ آگ لگنے کے واقعے کوئی شخص اس کی زد میں نہیں آیا جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کے حوالے سے محکمہ شہری دفاع نے متعلقہ محکموں کے ہمراہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔رپورٹس کے مطابق مزدوروں کی جانب سے تنخواہوں میں تاخیر پر احتجاج شروع کیا گیا، پہلے انہوں نے بسوں کے شیشے توڑے بعد ازاں انہوں نے ان کو آگ لگا دی۔مشرق وسطیٰ میں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تبصرے جاری ہیں جس میں مزدوروں کی جانب سے بسوں کو آگ لگانے پر تنقید کے ساتھ ساتھ ان کی تنخواہیں بروقت ادا کرنے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بن لادن گروپ نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 50 ہزار مزدوروں کو کام سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی عرب کے اس بڑے کنسٹرکشن گروپ میں صرف 25 فیصد مقامی افراد کام کرتے ہیں جبکہ 75 فیصد بیرونی ممالک کے افراد یہاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ احتجاج کرنے والے مزدوروں میں اکثریت بیرون ملک سے آنے والے افراد کی تھی، جو ملازمت ختم ہونے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مشکل کا شکار ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ بن لادن گروپ کے سعودی شاہی خاندان سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…