پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکامیں ماں کے پیٹ سے بچی کی حیرت انگیزچور ی

datetime 1  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) مریکا کی ایک عدالت نے ایک حاملہ خاتون کا پیٹ چاک کر کے اس کی بچی چوری کرنے کے لرزہ خیز واقعے میں ملوث امریکی خاتون ڈینیل لین کو 100 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈینیل لین پر الزام تھا کہ اس نے مارچ سنہ 2015ء کو خود سے دس سال چھوٹی ایک امریکی خاتون کو بے ہوش کرنے کے بعد اس کے پیٹ سے آٹھ ماہ کا بچہ نکال لیا تھا اور خود فرار ہو گئی تھی۔36 سالہ ڈینیل نے انٹرنیٹ پرایک شخص کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اسے ہونے والی بچی کے والد کے طور پر پیش کرنے کا ڈرامہ رچایا۔ اس کے بعد اس نے انٹرنیٹ پر ایک اشتہار جاری کیا جس میں زچگی کے دوران استعمال ہونے والے کپڑے سستے داموں فروخت کرنے کی پیش کش کی تھی۔ اس دوران حاملہ خاتون میچل امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ’’لانگ ماؤنٹ‘‘میں واقع کپڑوں کی خریداری کے لیے ڈینیل کے گھرپہنچی۔ بچے کی پیدائش کوابھی تین ہفتے کا وقت باقی تھا۔ نوسرباز خاتون نے ٹیبل لیمپ اٹھا کر اس کے سرمیں مارا جس کے نتیجے میں میچل بے ہوش ہوکر گر پڑی۔ اس کے بے ہوش ہوتے ہی ڈینیل لین نے ایک چھری سے اس کا پیٹ چکا کیا اور پیٹ سے بچی کو نکال کر فرار ہو گئی۔ میچل کو ہوش آیا تو وہ خون میں لت پت تھی اور اس کا پیٹ چاک تھا۔ اس نے تکلیف کی شدت میں طبی امدادی اداروں کو مدد کے لیے کال کی۔ اسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اس کے پیٹ سے بچی نکال لی گئی ہے۔اس پر میچل کو بہت صدمہ پہنچا۔ اس نے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کا پیدائش سے پہلے ہی نام بھی تجویز کر رکھا تھا۔ ماں کے پیٹ سے بچہ چوری کرنے کے انوکھے کیس کے منظرعام پر آنے کے بعد چور کی تلاش شروع ہوئی اور پولیس نے چند ہی روز میں نوسرباز خاتون کو گرفتار کر لیا۔ اس پر مقدمہ چلایا گیا اور اقدام قتل کے الزام میں سے 48 سال جب کہ غیرقانونی طور پر بچہ چوری کے جرم میں 32 سال قید سمیت مجموعی طور پر ایک سو سال قید کی سزا سنائی گئی۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…