جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

چین نے امریکی بحریہ کے ایک طیارہ کو اپنی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا

datetime 1  مئی‬‮  2016 |

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین نے امریکی بحریہ کے ایک طیارہ بردار بیٹرے کو ہانگ کانگ کی بندرگاہ پر آنے کی اجازت نہیں دی۔پینٹاگان نے بتایا کہ یو ایس ایس اسٹینیز اور اس کے ہمراہ کشتیوں کو بندرگاہ کی حدود میں داخل ہونے سے منع کیا گیا ٗجہاز کو بندرگاہ تک رسائی نہ دینے کی وجہ واضح نہیں۔ چین نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوجی جہازوں اور طیاروں کو ہمیشہ ضرورت کی بنیاد پر اور اقتدار اعلیٰ اور خاص صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ٗہانگ کانگ کے دورے کی اجازت دی جاتی رہی ہے تاہم چین کی جانب سے بندرگاہ تک رسائی سے انکار سے قبل اس ماہ کے اوائل میں امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے اسٹینیز پر سفر کیا اور یہ بحری جہاز بحیرہ جنوبی چین میں تھا جہاں چین کچھ علاقوں پر اپنا حق جمانے کا دعوے دار ہے ٗ دیگر ملک بھی اْسی علاقے پر دعوہ رکھتے ہیں۔رسائی نہ دیے جانے کا یہ واقعہ 2014 کے بعد پہلی بار ہوا ہے کہ امریکی بحریہ کے کسی جہاز کو ہانگ کانگ کی بندرگاہ پر آنے سے روکا گیا ادھریو ایس ایس بلو رج بحری جہاز اِس وقت ہانگ کانگ میں لنگرانداز ہے۔پینٹاگان کے ایک ترجمان نے کہا کہ ماضی کا ریکارڈ یہ ہے کہ ہم ہمیشہ بخوبی ہانگ کانگ کی بندرگاہ کا دورہ کرتے آئے ہیں جن میںیو ایس ایس بلو رج کا موجودہ دورہ بھی شامل ہے، اور ہمیں آئندہ بھی یہی توقع ہے۔دِی نیو یارک ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ اسٹینیز’ پر سوار عملے کے متعدد اہل خانہ اور دیگر بحری جہازوں نے اطلاع دی ہے کہ ہانگ کانگ میں ملاحوں سے ملاقات کیلئے وہ وہاں کا سفر کرنے کے خواہاں ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…