پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

بگ تھری کی کرسی جانے کا وقت آگیا،تاریخ کا اعلان

datetime 30  اپریل‬‮  2016 |

دبئی (نیوزڈیسک )بگ تھری کی کرسی جانے کا وقت آگیا،تاریخ کا اعلان،انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 8 مئی سے جمع ہوں گے، نامزد امیدوار کو مہم چلانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ منتخب چیئرمین کا اعلان 23مئی کو ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جمہوری طور پر منتخب نئے چیئرمین کی نامزدگی کا عمل آٹھ مئی سے شروع ہوگا۔ کاغذات نامزدگی آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین عدنان زیدی کے پاس جمع کرائے جائیں گے۔ کونسل کے 1997ء سے اب تک موجودہ اور سابق ڈائریکٹرز کو نامزد کیا جاسکتاہے۔ نامزدگی کے لئے دو فل ممبرز کی حمایت لازمی ہے۔ کوئی ملک اپنا امیدوار نامزد نہیں کرسکتا۔ نامزد امیدوار اپنے ملک کے بورڈ میں کوئی عہدہ بھی نہیں رکھ سکتا۔چیئرمین کے انتخاب میں آئی سی سی کے دس فل ممبرز اور ایسوسی ایٹ ممالک کے تین ارکان سمیت تیرہ ارکان ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔ کسی امیدوار کو چنا ؤکے لئے ووٹ طلب کرنے یا مہم چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایک سے زیادہ امیدوار ہونے کی صورت میں کرکٹ کے بارے میں اپنا وژن اور منصوبوں کے لئے پریزنٹیشن دینے کا موقع دیا جائے گا۔ انتخابی عمل مکمل ہونے پر 23مئی کو منتخب چیئرمین کا اعلان کردیا جائے گا۔ چیئرمین دوسالہ مدت کے لئے جون میں کونسل کی سالانہ کانفرنس سے عہدے کا چارج سنبھالے گا۔عبوری چیئرمین ششانک منوہر عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں۔ انہوں نے بگ تھری کے خاتمے اور ریونیو میں بھارت کے شیئر میں کمی میں اپنے کردار سے آئی سی سی ارکان کو متاثر کیاہے اور دس میں سے چھ ارکان کی انہیں حمایت حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…