ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

جرمنی،فرانس کایورپ میں بغیر ویزا سفر کی اجازت معطل کرنا آسان بنانے کامطالبہ

datetime 30  اپریل‬‮  2016 |

پیرس/برلن(نیوزڈیسک)جرمنی اور فرانس نے یورپی یونین میں ایک ایسی تجویز پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی صورت میں یورپی یونین میں بغیر ویزا سفر کی سہولت معطل کرنے کا قانون آسان کر دیا جائے۔یورپی کمیشن نے فرانس اور جرمنی کی اس تجویز پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے جس میں ان دونوں رکن ممالک نے کمیشن سے درخواست کی ہے کہ ہنگامی صورتحال کے دوران یورپی یونین میں ویزا فری سفر کی سہولت معطل کرنے کے لیے طریقہ کار آسان کر دیا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی اورفرانس کے حکام نے یورپی کمیشن کے سامنے باقاعدہ طور پر یہ تجویز پیش کر دی ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں اضافے، غیر ملکیوں کے مقررہ مدت سے زیادہ قیام اور ملک بدری قبول کرنے سے انکار جیسے مسائل سے بچنے کے لیے سخت طریقہ کار اختیار کیا جائے۔ دونوں ممالک کی جانب سے پیش کردہ تجویز میں کہا گیا ہے کہ ایسی صورت میں ویزا فری سہولت معطل کرنے کا طریقہ کار آسان کر دیا جائے۔ان تجاویز کا بظاہر مقصد ترکی، یوکرائن اور جارجیا جیسے ممالک کے باشندوں کے لیے یورپ میں بغیر ویزا سفری سہولت فراہم کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔یورپی کمیشن کے سامنے پیش کیے گئے مجوزہ منصوبے کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک کسی بھی ایسے ملک کے عوام کے لیے بغیر ویزا سفر کی سہولت چھ ماہ کے لیے معطل کر سکیں گے۔ تاہم یورپی یونین کے اراکین کی اکثریت اگر ایسے اقدام کے خلاف رائے شماری کے ذریعے فیصلہ سنا دے تو ایسی صورت میں انفرادی ملک کا فیصلہ کالعدم ہو جائے گا۔یورپ اور ترکی کے مابین طے پانے والے معاہدے کے مطابق ترک شہریوں کو یورپی یونین کی حدود میں ویزے کے بغیر سفر کرنے کی سہولت مہیا کر دی جائے گی۔ اس ضمن میں ترکی کو یونین کی جانب سے طے کردہ 72 شرائط پوری کرنا ہیں۔ یورپی کمیشن چار مئی کے روز اس بات کا جائزہ لے گا کہ ترکی نے ان میں سے تب تک کتنی شرائط پوری کی ہیں۔جرمنی اور فرانس نے کمیشن سے درخواست کی ہے کہ بغیر ویزا سفر کی سہولت معطل کرنے کے قانون میں آسانی بھی اسی وقت کر دی جائے۔تاہم یورپی یونین کی ایک خاتون ترجمان کے مطابق یورپی قوانین میں ہنگامی صورت حال کے دوران ویزا فری سہولت معطل کرنے کی شق پہلے سے ہی موجود ہے۔ اس ترجمان کا کہنا تھاکہ یورپی کمیشن کی جانب سے معطلی کے موجودہ طریقہ کار کا از سرِ نو جائزہ لیے جانے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…