ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

مظاہرین کے ٹرمپ کے مخالفت میں نعرے ، پولیس گاڑی کی شیشے بھی توڑ دیے

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا (نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کے خلاف سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیاجبکہ ٹرمپ مخالفین اور حامیوں میں جھڑپوں کے دوران پولیس نے 20 افراد کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کی اورنج کانٹی میں ری پبلکن پارٹی کے امریکی صدارتی امیدوار کی نامزدگی کیلئے مختلف امیدواروں کی مہم جاری ہے۔ اورنج کانٹی میں ریلی سے جان کاسچ اور ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کیا۔ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد اپنی پالیسی بیان کرتے ہوئے تارکین وطن، مسلمان اور دیگر اشوز پر تقریر کی۔تقریر کے خلاف سیکڑوں افراد گلیوں میں جمع ہوگئے اور ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق مظاہرے کے بعد ٹرمپ حامیوں نے ایک مخالف کو پکڑا اور اس پر تشدد کیا۔ تشدد کے بعد ٹرمپ مخالفین اور حامیوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے ٹرمپ کے حق اور مخالفت میں نعرے بھی لگائے، جبکہ پولیس گاڑی کی شیشے بھی توڑ دئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…