ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کا نیوکلیئر طاقت ہونا پوری دنیا کیلئے ایک بڑا مسئلہ ہے ٗ ڈونلڈ ٹرمپ

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک ( نیوز ڈیسک) ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واقعی پاکستان کا نیوکلیئر طاقت ہونا پوری دنیا کیلئے ایک بڑا مسئلہ ہے اور اگر وہ امریکی صدر بن گے تو وہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اس مسلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کرینگے۔انڈیانہ میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران پاکستان کے بارے میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے تاہم اس نے ہمیشہ امریکہ کے ساتھ دوہرا معیار رکھا ہے جب آپ امریکی صدر منتخب ہو گے تو پاکستان کے ساتھ کیسے نمٹیں گے؟اس سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ مجھے معلوم ہے کہ ہم پاکستان کی مالی امداد کرتے ہیں ٗ اسکے باوجود وہ ہمارے ساتھ دوہرا معیار رکھتا ہے ، ہم بعض اوقات خاموش اس لیے ہو جاتے ہیں کیونکہ پاکستان ایک تو اٹیمی ملک ہے اور دوسرا اْسکے پاس جدید ہتھیار ہیں۔دونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ پاکستان سمیت 9 ایسے ملک اور بھی ہیں جو ایٹمی ہتھیار رکھتے ہیں ٗ حقیقت یہ ہے کہ اگر ہم پاکستان کی مالی مدد نہ کریں تو ہو سکتا ہے وہ اپنے ہتھیار کسی ایسے ملک کے ہاتھوں فروخت کر دے جس سے دنیا کا نقشہ ہی بدل جائے لہذا ہم مجبوری میں پاکستان کی مدد کر رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…