ویانا(نیوزڈیسک)آسٹرین پارلیمان نے رائے شماری کے ذریعے ملک میں سیاسی پناہ کے نئے سخت ترین قوانین منظور کر لئے۔ نئے قوانین کے تحت آسٹریا میں سیاسی پناہ کی زیادہ تر درخواستیں مسترد کی جا سکیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انتہائی متنازعہ قرار دیے جانیوالے ان نئے قوانین کو آسٹرین پارلیمان میں 67 کے مقابلے میں 98 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ نئے قوانین کے تحت ویانا حکومت پناہ گزینوں کے بحران کو بنیاد بنا کر ملک میں ایمرجنسی تک نافذ کر سکتی ہے۔ علاوہ ازیں حکومت کو یہ اختیار بھی حاصل ہو گا کہ وہ پناہ کی تلاش میں آسٹریا کی ریاستی حدود میں داخلے کے خواہش مند تارکین وطن کو سرحد پر سے ہی واپس بھیج دے۔یورپی یونین کے کسی بھی دوسرے رکن ملک میں سیاسی پناہ کے مروجہ قوانین سے کہیں زیادہ سخت ان نئے قوانین کے تحت اس ملک میں جمع کرائی گئی پناہ کی زیادہ تر درخواستیں رد کی جا سکیں گی۔ ان قوانین کا اطلاق خانہ جنگی کے شکار ملک شام اور دیگر شورش زدہ علاقوں سے آنے والے مہاجرین اور تارکین وطن پر بھی ہو گا۔آسٹریا میں حزب اختلاف کی جماعتوں اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں نے تارکین وطن اور مہاجرین کے خلاف منظور کیے گئے ان نئے قوانین پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں انسانی حقوق کے عالمی کنوینشن کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اس کے برعکس آسٹریا کے وزیر داخلہ وولف گانگ سوبوتکا کا ان قوانین کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چوں کہ یورپی یونین کے کئی دیگر رکن ممالک تارکین وطن کی تعداد میں کمی لانے میں اپنا کردار ادا نہیں کر پائے، اس لیے آسٹریا کے پاس ایسے قوانین متعارف کرانے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا، ’’ہم سارا بوجھ اپنے کندھوں پر نہیں اٹھا سکتے۔آسٹریا میں گزشتہ برس 90 ہزار سے زائد تارکین وطن نے پناہ حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دی تھیں۔ علاوہ ازیں مغربی اور شمالی یورپ پہنچنے والے گیارہ لاکھ سے زائد تارکین وطن آسٹریا ہی کی حدود سے گزر کر ان یورپی ممالک میں پہنچے تھے۔نئے قوانین کے مطابق مہاجرین کے بحران کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کی جا سکتی ہے۔ آسٹریا کی حدود میں داخل ہونے اور پناہ کی درخواست دینے کا حق صرف ان تارکین وطن کو دیا جائے گا جن کی جانوں کو آسٹریا کے پڑوسی ممالک میں خطرہ ہو گا۔
اہم یورپی ملک میں سیاسی پناہ کے نئے قوانین متعارف
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین نے کس طرح پاکستان کی بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے میں مدد کی؟ ...
-
ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسر لاہور سے گرفتار
-
پاکستان میں آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہر کردیا، فرانسیسی اخبار
-
دنیا کا امیر ترین شخص دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے، ...
-
بھارت نے آئی پی ایل دبئی میں کرانے کیلئے رابطہ کیا مگر ذلت اٹھانی پڑی
-
پاک بھارت فضائی جھڑپ دنیا کیلئے جنگی صلاحیتوں کا اندازہ لگانیکا بہترین موقع بن گئی
-
بھارت کے رافیل طیارے پاکستان نے چینی ساختہ طیاروں سے تباہ کیے ، امریکی حکام ...
-
بی بی سی نے تباہ ہونے والے بھارتی رافیل طیارے کی ویڈیوز تلاش کرلیں
-
بھارت میں بلیک آؤٹ، پاکستانیوں کا مورال بہت بلند ہے، امریکی اخبار
-
بھارت کےننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6 ڈرون حملے
-
ایلون مسک نے اپنا نام پھر سے تبدیل کر کے ہلچل مچا دی
-
سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین نے کس طرح پاکستان کی بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے میں مدد کی؟ برطانوی میڈیا نے تہلکہ خیز دعو...
-
ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسر لاہور سے گرفتار
-
پاکستان میں آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہر کردیا، فرانسیسی اخبار
-
دنیا کا امیر ترین شخص دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے، بل گیٹس
-
بھارت نے آئی پی ایل دبئی میں کرانے کیلئے رابطہ کیا مگر ذلت اٹھانی پڑی
-
پاک بھارت فضائی جھڑپ دنیا کیلئے جنگی صلاحیتوں کا اندازہ لگانیکا بہترین موقع بن گئی
-
بھارت کے رافیل طیارے پاکستان نے چینی ساختہ طیاروں سے تباہ کیے ، امریکی حکام کا دعوی
-
بی بی سی نے تباہ ہونے والے بھارتی رافیل طیارے کی ویڈیوز تلاش کرلیں
-
بھارت میں بلیک آؤٹ، پاکستانیوں کا مورال بہت بلند ہے، امریکی اخبار
-
بھارت کےننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6 ڈرون حملے
-
ایلون مسک نے اپنا نام پھر سے تبدیل کر کے ہلچل مچا دی
-
سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی
-
جےـ10 بمقابلہ رافیل،پاک بھارت فضائی جنگ نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا
-
آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجٹ میں درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان