پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرترک صحافیوں کو 2 سال قیدکی سزا سنا دی گئی

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(نیوز ڈیسک)ترکی کے شہر استبول کی عدالت نے فرانسیسی ہفت روزہ چارلی ہیبدو کے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت پر دو صحافیوں کو دو، دو سال قید کی سزا سنادی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ سزا حزب اختلاف کے تحت چلنے والے روزنامہ جمہوریت کے دو کالم نگاروں کو سنائی گئی ۔سزا پانے والے حکمت اور سیدہ کاران کے وکیل نے بتایا کہ دونوں صحافیوں کو دو، دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ترکی کی کرمنل کورٹ کی جانب سے سزا سنائے جانے پر صحافیوں کے وکیل نے بتایا کہ ہم سزا کے خلاف اپیل کورٹ میں درخواست دائر کریں گےدونوں صحافیوں کو اپنے کالم میں متنازع گستاخانہ خاکے شامل کرنے پر گذشتہ سال جنوری میں عوامی نفرت پیدا کرنے اور مذہبی اقدار کی توہین کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ ترک زبان میں شائع ہونے والے روزنامہ جمہوریت نے 14 جنوری 2015 کو چارلی ہیبدو میگزین کی جانب سے شائع ہونے والی فرانسیسی زبان کی رپورٹ کو ترک زبان میں ترجمہ کرکے چار صفات کی صورت میں شائع کیا تھا۔مذکرہ رپورٹ میں چارلی ہیبدو میگزین کا تمام فیچر شامل نہیں کیا گیا تھا جس میں گستاخانہ خاکے شامل تھے تاہم صرف ایک خاکے کو دو مختلف کالموں میں دو مرتبہ شامل کیا تھا ¾یاد رہے کہ روزنامہ جمہوریت کی جانب سے اس اشاعت پر ترک وزیراعظم احمد داو¿د اولو نے مزمت کرتے ہوئے اسے کھلی اشتعال انگیزی قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ فرانسیسی ہفت روزہ چارلی ہیبدو کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر گزشتہ سال جنوری میں مسلح افراد نے حملہ کرکے ایک پولیس اہلکار سمیت 12 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…