اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاناما نے امریکہ سے معاہدہ کر لیا، وجہ انتہائی دلچسپ

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکا اور پاناما کے درمیان امریکی شہریوں کے اکاؤنٹس کی معلومات کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاناما امریکا کو ان کے شہریوں کے تمام اکاؤنٹس کی معلومات دے گا جب کہ پاناما کے بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ ٹل جائے گا۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق پاناما پیپرز کی جانب سے دنیا بھر کے کاروباری اداروں اور شخصیات کے آف شور اکاؤنٹس اور کمپنیوں کے تہلکہ خیزانکشافات نے کئی حکومتوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2 لاکھ مزید افراد کو سامنے لائے گا جو آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں جب کہ اسی تناظر میں امریکا نے اپنے شہریوں کے اکاؤنٹس کی معلومات پہلے سے حاصل کرنے کے لیے پاناما سے معاہدہ کیا ہے جس سے اسے انٹرنل ریوینو سروس کی صلاحیت حاصل ہوجائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان ایک ایسا ہی معاہدہ 2014 میں ہو چکا ہے تاہم اس نئے معاہدے کے تحت امریکا اپنے تمام شہریوں کے اکاونٹس کی براہ راست معلومات حاصل کرسکے گا۔دونوں ملک 2011 میں ہونے والے معاہدے کے تحت اس بات کے پابند ہیں کہ ٹیکس حکام کی جانب سے درخواست پر دونوں ملک اپنے شہریوں کے ٹیکس کی معلومات فراہم کریں تاہم اس نئے معاہدے کے تحت پاناما امریکا کو ان کے شہریوں کے اکاؤنٹس کی ٹیکس کی تفصیلات کے علاوہ دیگر معلومات بھی دینے کا پابند ہوگا۔ عالمی ماہرین کا کہنا ہیکہ اس معاہدے کا سب سے بڑا فائدہ پاناما کو ہو سکتا ہے اور اس کے بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ بھی ٹل سکتا ہے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…