طرابلس(نیوز ڈیسک)بھارتی جھنڈے کے حامل ایک مال بردار بحری جہاز کو شورش زدہ ملک لیبیا سے غیرقانونی انداز میں خام تیل لے جانے پر اقوام متحدہ نے بلیک لسٹ کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بحری جہاز نے خام تیل اْس بندرگاہ سے حاصل کیا تھا جو حکومتی کنٹرول میں نہیں ہے۔ اِس مال بردار بحری جہاز کا نام ’ڈسٹیا امیا‘ بتایا گیا ہے۔ مال بردار جہاز نے خام تیل لیبیا کے شمال میں البیضا سے لیکر مالٹا کی جانب روانہ تھا۔ اسی جہاز نے پہلے بھی خام تیل ایک نامعلوم خریدار کو بھیجا تھا۔