دوحہ(نیوز ڈیسک)خلیجی ریاست قطر میں قائم عربی نیوز ٹیلی وڑن چینل الجزیرہ کے عراق میں آپریشن کے سرکاری اجازت نامے کو حکومت نے منسوخ کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بغداد حکومت نے لائسنس منسوخ کرنے کی وجہ رہنما اصولوں کی خلاف ورزی بیان کی ہے۔ الجزیرہ ٹیلی ویژن کی انتظامیہ نے عراقی حکومت کے اِس اقدام پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بغداد حکومت نے الجزیرہ کو لائسنس 2014 میں جاری کیا تھا۔ الجزیرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ عراق سے متعلق خبریں عراقی عوام کے لیے نشر کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔