واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی وائٹ ہاؤس کو چوبیس گھنٹوں کے دوران دوسری بار بند کردیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایگزیکٹیو مینشن کو تالا لگانے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوباما بھی موجود ہیں۔ سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا وائٹ ہاؤس کے آس پاس کے راستوں کو بھی بند کردیا گیا۔اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں ایک مبینہ چور نے ایگزیکٹیو مینشن کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس کے باعث وائٹ ہاؤس کو ڈیڑھ گھنٹے کے لیے بند کیا گیا تھا۔