ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

روس نے دو اسلامی تنظیموں پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

datetime 28  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(نیوز ڈیسک)روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے شام کے دو مضبوط باغی گروپوں کو بلیک لسٹ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔روس اپنے اتحادی شامی صدر بشارالاسد کی حمایت میں ان دونوں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیتا ہے۔ان میں جیش الاسلام تنظیم بھی شامل ہے جو ملک میں گذشتہ پانچ سال سے جاری تنازعے کے حل کے لیے امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔اقوام متحدہ میں روسی سفیر ویٹالے چرکین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو سخت گیر گروپ جیش الاسلام اوراحرارالشام”شام میں جنگ بندی کی پاسداری نہیں کررہے ہیں اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوّث ہیں۔اس لیے ان پر پابندیاں عاید کی جانی چاہییں۔شامی حکومت بھی مذکورہ دونوں گروپوں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیتی ہے اور وہ ان کی جنیوا مذاکرات میں نمائندگی کی مخالفت کرچکی ہے۔ویٹالے چرکین کا کہنا تھا کہ جیش الاسلام اور احرارالشام مذاکرات میں حصہ نہیں لے رہے ہیں اور وہ جنگ بندی میں بھی شامل نہیں ہیں ،اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ انھیں ان کے حقیقی ناموں سے پکارا جائے اور انھیں دہشت گرد قرار دے دیا جائے۔تاہم روس کو القاعدہ اور داعش کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی میں ان دونوں شامی گروپوں کو دہشت گرد قرار دلوانے میں سخت جدوجہد کرنا پڑے گی۔اقوام متحدہ میں نیوزی لینڈ کے سفیر جیرارڈ وان بوہیمین نے صحافیوں کو بتایا کہ روس نے سلامتی کونسل کے بند کمرے کے مشاورتی اجلاس میں ان دونوں گروپوں پر پابندیاں عاید کرانے کی کوشش کی تھی۔اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹافن ڈی مستورا نے شام کی تازہ صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی تھی۔روسی سفیر کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آنے کے بعد کمرے میں ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔ وان بوہیمین نے بتایا کہ انھوں نے سلامتی کونسل کے اس اجلاس میں یہ موقف اختیار کیا کہ ”شام میں بہت زیادہ بْرے لوگ بھی موجود ہیں لیکن ان میں سے ہر کوئی دہشت گرد نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…