اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کو ایف 16طیاروں کی فروخت، بڑی شخصیت نے مخالفت کر دی

datetime 28  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی اراکین کانگریس نے ایف سولہ طیاروں کی پاکستان کو فروخت کے اوبامہ انتظامیہ کے فیصلے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طیارے دہشتگردی کیخلاف جنگ کی بجائے بھارت کیخلاف استعمال ہوسکتے ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی رکن کانگریس ماٹ سالمن نے سماعتی کمیٹی کو بتایا کہ ان کے سمیت دیگر اراکین کانگریس کو ایف سولہ طیارے پاکستان کو فروخت کرنے کے اوبامہ انتظامیہ کے فیصلے پر گہری تشویش ہے انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاک بھارت کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ان طیاروں کی ملک کو فراہمی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہوسکتی ہے کیونکہ پاکستان طیارے دہشتگردوں کی بجائے بھارت یا پھر کسی بھی دوسرے ملک کیخلاف استعمال کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی باعت تشویش ہے کہ پاکستان کو جس طرح کی فوجی معاونت فراہم کی جارہی ہے اس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان طاقت کا توازن بھی بگڑ سکتا ہے ایک اور رکن کانگریس براڈ شرمین نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو ہتھیاروں کا ایسا نظام پیش کرنے کی ضرورت ہے جس سے وہ دہشتگردی کا شاندار مقابلہ کرسکے تاہم یہ نظام بھارت یا کسی دوسرے ملک کیخلاف جنگ میں استعمال نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فوجی معاونت کے بدلے ہمیں ملک سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مزید تعاون کا مطالبہ بھی کرنا چاہیے ۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…