ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ عورتوںکی ڈرائیونگ پر پابندی کا فیصلہ حکومت کو نہیں ، سعودی سماج کو کرنا ہے ۔صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت سعودی حکومت تیل پر انحصار کو کم سے کم کر کے سرمایہ کاری پر مبنی اقتصادیات کی جانب بڑھنا چاہتی ہے ¾اس کے علاوہ اس منصوبے میں بتایا گیا ہے کہ معاشرتی سطح پر بھی اس انتہائی قدامت پسند معاشرے میں تبدیلیاں لائی جائیں گی اور اقتصادی سرگرمیوں میں عورتوں کی شمولیت کی راہ بھی ہموار کی جائے گی۔