جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

55 سالہ برطانوی خاتون کے ہاں عجیب و غریب کام ، جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

datetime 28  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پچاس سال سے زاید عمرکی خواتین کے ہاں عموما بچوں کی پیدائش کی شرح کم ہو جاتی ہے مگربعض اوقات قدرت بڑھاپے میں بھی اولاد دے کراپنےمعجزے دکھاتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں برطانیہ میں پیش آیا جہاں ایک 55 سالہ خاتون کے ہاں تین جڑواں بچوں کی پیدائش نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد ماں بننے والی برطانوی خاتون شارون کاٹز اور اس کے شوہر اسٹیورٹ رینولڈز کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اسقاط حمل کرالیں کیونکہ اس عمرمیں اس کے لیے بچوں کو جنم دینا اس کی اپنی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ تاہم دونوں میاں بیوی نے ڈاکٹروں کا مشورہ قبول نہیں کیا۔ گذشتہ اکیس مارچ کو کاٹز کی مختصرسرجری کے ذریعے تینوں بچوں ماسن، ریام اور لیلیٰ پیدائش کا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل کرلیا گیا۔کاٹز کے پہلے بھی چار بیٹے بیٹیاں ہیں جن کی اولاد بھی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے نئے بچے پوتوں سےچھوٹے ہیں تو کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔ بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں بچوں کی پرورش اور نگہداشت کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں کیونکہ ان بچوں کے ساتھ کھیلنے والے ان کے بے شمار دوست ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…