رےاض(نیوزڈیسک)سعودی دارالحکومت مےں 4ماہ کے عرصہ میں 400غیر مسلم خواتین نے اسلام قبول کرلیا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں بیرون ممالک سے آئی ہوئی ملازمت پیشہ خواتین کی اسلام میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا شاندار نتائج برآمد ہو رہے ہےں ۔گزشتہ چار ماہ کے دوران صرف ریاض شہر میں رہائش پذیر 400خواتین نے اسلام قبول کیا ہے ۔امام محمد بن سعود اسلامک ےونےورسٹی کے سٹوڈنٹ اسٹڈی سنٹر کی نائب سےکرٹری زےنب بنت عبداللہ الراحجی قبول اسلام تقرےب کی مہمان خصوصی تھےں جنہوں نے نو مسلم خواتےن کے متاثر کن تاثرات سنے اور انہےں اسلام جےسے عظےم مذہب مےں شمولےت پر مبارکباد دی ۔نو مسلم خواتےن نے کہا کہ اسلام سے بڑھ کر خواتےن کے حقوق کسی مذاہب مےں نہےں ہےں ،اسلام کے متعلق پوری دنےا مےں ہونےوالے منفی پراپےگنڈہ اسلام کی بڑھتی ہوئی قوت اور تعداد کو نہےں روک سکتا،بعدازاں نو مسلم خواتےن کے اسلامی نام رکھ دئےے گئے اور انہےں اسلامی شعار کی باقاعدہ تعلےم کا آغاز کردےا گےا ۔