جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

400ڈالر میں ایک قبر،اسلامی ملک میں صورتحال تشویشناک ہوگئی

datetime 26  اپریل‬‮  2016 |

صنعاء(نیوزڈیسک) یمن میں پچھلے ایک سال کے دوران ملک کے بڑے شہروں بالخصوص دارالحکومت صنعاء میں حالیہ ایام کے دوران لڑائی میں باغیوں کی صفوں میں ہونے والی ہلاکتوں کے باعث قبرستان بھی تنگ پڑگئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق دارالحکومت صنعاء کے معروف قبرستانوں میں قبر کے حصول کے لیے جگہ ملنا مشکل ہوگیا ہے اور ایک قبر کی قیمت چار گنا تک بڑھ چکی ہے۔دارالحکومت کے معروف قبرستانوں میں ایک قبر کے لیے جگہ بہ مشکل ایک لاکھ یمنی ریال میں دستیاب ہوتی ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 400 ڈالر کے برابر ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران صنعاء میں سرگرم باغیوں کو بڑی تعداد میں اپنے جنگجوؤں کی ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے نتیجے میں قبروں کا بھی بحران پیدا ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق عام شہری جو قبرستان میں اپنی میتوں کو دفنانے کے لیے قبر کے حصول میں ناکام رہتے ہیں تو وہ دور دراز کے ویران علاقوں میں اپنے مْردوں کو دفن کرنے پر مجبور ہیں۔رواں سال فروری میں حوثی باغیوں کی انقلابی کونسل کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے دارالحکومت صنعاء میں کئی نئے قبرستانوں کا افتتاح کیا مگر اب ان میں بھی جگہ کی قلت کا سامنا ہے۔ الجراف کالونی میں دارالحکومت کا سب سے بڑا اور وسیع قبرستان ہے مگراس کی ساری زمین قبروں سے بھر چکی ہے۔ یہاں زیادہ تر آس پاس کے علاقوں میں لڑائی کے دوران مارے جانے والے باغیوں کو لا دفن کیا جاتا رہا ہے۔اسی طرح فروری میں شمالی صنعاء کی عمران گورنری میں بھی حوثیوں نے ایک نئے قبرستان کا افتتاح کیا جب کہ مشرقی صنعاء میں بنی حشیش ڈاریکٹوریٹ مین بھی ایک نیا قبرستان قائم کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…