نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم ’’گینگرین‘‘نامی بیماری کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔بھارتی ٹی وی زی نیوز نے سی این این نیوز 18کے حوالے سے کہا ہے کہ داؤد کی بیماری اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ ڈاکٹرز اسے لاعلاج قرارد دے دیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس بیماری سے داؤد کی جان جانے کا بھی خطرہ ہے۔رپورٹس میں کہا گیا کہ داؤد ابراہیم کی بیماری پر ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کی وجہ سے قابو پانا مشکل ہے اور داؤد کے معالجین کو خدشہ ہے کہ اگر بروقت قابو نہ پایا جا سکا تو ان کی ٹانگ کاٹنے کے سوا کوئی چارہ نہ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ان کی ٹانگوں کے بیشتر باڈی ٹشوز خشک ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ داؤ دابرہیم کراچی میں کلفٹن کے قریب واقع اپنی رہائش گاہ میں مقیم ہیں ۔