جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

عمرہ زائرین اب اپنے ویزوں کو سیاحت کے ویزے میں تبدیل کرواسکیں گے ‘ سعودی کمیشن برائے سیاحت کا اعلان

datetime 25  اپریل‬‮  2016 |

مکہ مکرمہ (نیوزڈیسک) سعودی کمیشن برائے سیاحت کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ زائرین اب اپنے ویزوں کو سیاحت کے ویزے میں تبدیل کرواسکیں گے اور مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی جا سکیں گے،سعودی کمیشن برائے سیاحت نے سیاحت کے فروغ کے لئے ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے جو اس کے پروگرام ’’سلطنت سعودی عرب مسلمانوں کی منزل‘‘کا اہم جز ہے، اس کی تجویز کمیشن کی جانب سے کئی سال قبل پیش کی گئی تھی ۔ریاض میں افتتاحی تقریب کے بعد جاری کئے جانے والے بیان کے مطابق شہزادہ سلطان نے کہا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد عمرہ زائرین کو ایسے مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ سعودی عرب کے اہم مقامات، اسلامی تاریخ کے مقامات اورسیاحوں کی دلچسپی کے مقامات کو دیکھ سکیں۔ عمرہ زائرین، عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ثقافتی، طبی، تعلیمی اور تجارتی دورے اور مختلف نوعیت کی نمائشوں اور کانفرنسوں میں بھی شرکت کرسکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ بزنس ویزا رکھنے والے افراد اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے شہری بھی عمرے کے بعد ویزے کی نوعیت تبدیل کرنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔شہزادہ سلطان بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ کمیشن یہ منصوبہ وزارت داخلہ، خارجہ امور اور وزارت حج کے تعاون سے مکمل کررہا ہے۔شہزادہ سلمان کے مطابق یہ پروگرام متعدد سال قبل شروع کیا گیا تھا اور اس کی ریسرچ کرنے میں کافی وقت صرف ہوگیا۔ اس وقت عمرہ ویزا کو سیاحتی ویزے میں منتقل کرنے کے وسائل سمیت کئی دیگر مشکلات راہ میں حائل تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…