اسلام آباد (نیوزڈیسک) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں گزشتہ برس شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ہزاروں افراد کے لیے ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 7.8کی شدت سے آنے والے اس زلزلے کے نتیجے میں 9 ہزار افراد ہلاک اور 40 لاکھ لوگ بے گھر ہوگئے تھے۔ دعائیہ تقریب کے موقع پر نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما نے ہلاک ہونے والوں کی یادگار پر پھول چڑھاے۔ تقریب میں بدھ مت کے راہبوں ، اعلی حکام اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔