اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شام میں زمینی فوج بھیجنا بہت بڑی غلطی ہوگی، اوباما

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے شام میں زمینی افواج کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف فوجی کارروائی سے ملک کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔انھوں نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے (بشار ال) اسد کی حکومت ختم کرنے کے لیے زمینی افواج کا روانہ کیا جانا بڑی غلطی ہوگی۔‘انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے آخری نو مہینوں کے دور صدرات میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کا قلع قمع نہیں ہو سکے گا۔تاہم انھوں نے کہا: ’ہم لوگ رفتہ رفتہ ایسے ماحول کو کم کرتے جائیں گے جس میں وہ سرگرم ہیں۔‘تین دن کے برطانوی دورے میں انھوں نے کہا کہ شام کا مسئلہ ’دل سوز اور انتہائی پیچیدہ ہےنھوں نے کہا: ’میرے خیال میں اس کا کوئی آسان حل نہیں ہے۔شام کے طویل مسئلے کا واحد حل فوج نہیں ہے اور ہماری جانب سے زمینی فوج کی تعیناتی تو بالکل نہیں ہے اور نہ ہم یہ کرنے جا رہے ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’امریکہ کی قیادت والے اتحاد کی جانب سے دولت اسلامیہ کے خلاف رقہ جیسی جگہوں پر حملے جاری رہیں گے اور ملک کے ان حصوں میں انھیں محدود کر دیا جائے گا اور ان حصوں سے رابطے منقطع کر دیے جائیں گے جہاں سے وہ یورپ میں غیر ملکی جنگجو بھیجتے ہیں۔‘تاہم انھوں نے کہا کہ ’بین الاقوامی برادری کو روس، ایران اور معتدل حزب اختلاف سمیت تمام فریقین پر دباو¿ ڈالتے رہنا ہے کہ ساتھ مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کریں۔انھوں نے ایسے ممالک کی تنقید کی جن کی پارلیمان نے شام میں کی جانے والی کارروائی کی توثیق نہیں کی ہے اور پھر یہ بھی چاہتے ہیں کہ امریکہ کچھ کرے۔انھوں نے کہا: ’آپ دونوں طرف سے سرخرو نہیں ہو سکتے۔ااوبامہ نے کہا کہ ’شام کا مسئلہ قومی حدود اور مفادات سے بالاتر ہے اور اس کا حل بھی ملکی اور قومی حدود سے بلند ہے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…