اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کے مرکزی بینک سے انوکھی چوری،آٹھ کروڑ ڈالر غائب

datetime 23  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کے مرکزی بینک سے ہیکرز آٹھ کروڑ ڈالر چوری کرنے میں اس لیے کامیاب ہوئے کیونکہ انھیں ہارڈویئر نیٹ ورک اور سکیورٹی سافٹ ویئر پر کم وقت لگانا پڑا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بینک میں کسی قسم کی فائروال موجود نہیں تھی ٗ عالمی مالیاتی نیٹ ورک کے ساتھ جڑنے کیلئے صرف دس ڈالر کا استعمال شدہ راؤٹر لگایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری تفتیشی افسر نے بتایا کہ بہتر سکیورٹی کا نظام اور ہارڈویئر آن لائن حملہ آوروں کیلئے رکاوٹ پیدا کر سکتا تھا۔ہیکرز ایک ارب ڈالر چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم ان کی جانب سے کچھ غلطیوں سے چوری کی نشاندہی ہوئی اور اسے روک لیا گیا۔چوری کی تفتیش کرنے والی ٹیم میں شامل فورنزک تفتیش کار محمد شاہ عالم نے بتایا کہ فائروال ہیکرز کی طرف سے چوری کی کوششوں کو مشکل بنا سکتی تھی۔انھوں نے کہا کہ استعمال شدہ ہارڈویئر کا مطلب ہے کہ نیٹ ورک ٹریفک کو الگ کرنے کیلئے سکیورٹی کے بنیادی اقدامات نہیں کیے گئے تھے ٗفروری میں ہونے والی اس چوری میں آن لائن چوروں کے ایک گروہ نے چوری شدہ معلومات یوں استعمال کیں تھیں کہ ایسا لگے کہ رقوم کی ادائیگی قانونی طور پر کی جا رہی ہے تاہم نیویارک کے فیڈرل ریزرو بنک نے سلسلہ وار رقوم کی ادائیگیوں کی مشتبہ درخواستیں موصول ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے مرکزی بنک کو خبردار کیا تھا۔بڑے پیمانے پر ادائیگیوں اور املا کی غلطی کی وجہ سے بنک میں کام کرنے والوں کو چوری کا شبہ ہوگیا۔نام کے ہجوں میں غلطی کی وجہ سے ڈوئچے بنک نے سنٹرل بنک سے اس کی تصدیق چاہی جس کے بعد اس ادائیگی کو روک دیا تھا۔بینک کے سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ بینک کو نیٹ ورک کی حفاظت کے لیے زیادہ پیسہ اور وقت لگانا چاہیے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…