اوسلو (نیوز ڈیسک)ناروے کی خاتون وزیرنے تارکین وطن کی مشکل جاننے کیلئے سمندرمیں چھلانگ لگادی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناروے کی امیگریشن وزیر سائلوی لستھاگ بحیرہ روم میں یونان کے جزیرے کی طرف امیگریشن کیلئے جاری ریسکیو کا کام معائنہ کرنے روانہ ہوئی تھیں کہ اس دوران انہوں نے اچانک سمندر میں چھلانگ لگادی۔ خاتون وزیر نے بتایا کہ انسان اس طرح بھی تارکین وطن کی مشکلات کا درست اندازہ نہیں لگا سکتا تاہم اس جیسی صورت حال سے گزرکر اسے کچھ اندازہ ضرور ہوجاتا ہے کہ یہ لوگ پانی میں گر کر کس طرح زندگی بچانے کی جدوجہد کرتے ہیں۔خاتون وزیر نے کہا کہ تارکین وطن جب سمندر میں زندگی کے لیے کوشش کرتے ہیں تو انہوں نے لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوتی اس لیے وہ اعتراف کرتی ہیں کہ ان کی مشکلات کا اندازہ ہی نہیں لگایا جا سکتا۔

























