جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان کے پاس بھارت کے جوہری پروگرام پر تحفظات کے حوالے سے ٹھوس وجوہات موجود تھیں ،امریکی رپورٹ میں انکشاف

datetime 17  اپریل‬‮  2016 |

نیویارک(نیوز ڈیسک) امریکی تھنک ٹینک نے بھارت کے جوہری پروگرام کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے اس کے بین الاقوامی جائزے کا مطالبہ کردیااورکہاہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کے جوہری پروگرام پر تحفظات کے حوالے سے ٹھوس وجوہات موجود تھیں کہ بھارت اپنے نیوکلیئر پروگرام کو بڑھانے کے لئے اپنے غیر محفوظ جوہری اثاثے استعمال کر سکتا ہے۔امریکا کے ہارورڈ کینیڈی اسکول کے بیلفر سینٹر کی جانب سے شائع رپورٹ میں بھارت کے جوہری پروگرام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی خامیوں کو واضح کیا گیا ہے۔ دا تھری اوور لیپنگ اسٹریم آف انڈین نیوکلیئر پروگرامز کے نام سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کے جوہری پروگرام پر تحفظات کے حوالے سے ٹھوس وجوہات موجود تھیں کہ بھارت اپنے نیوکلیئر پروگرام کو بڑھانے کے لئے اپنے غیر محفوظ جوہری اثاثے استعمال کر سکتا ہے۔امریکی تھنک ٹینک کے مطابق بھارت کا جوہری پروگرام اس وقت تین حفاظتی لیئرز پر مشتمل ہے اور ان تینوں لیئرز کے درمیان تعلق میں بالکل بھی شفافیت نہیں ہے لہذا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اس معاملے میں مداخلت کر کے بھارت کے غیر محفوظ قابل استعمال جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ان کا جائزہ بھی لے۔ امریکا اور دیگر ممالک کے تعاون سے چلنے والا بھارت کا سول نیوکلیئر توانائی پروگرام ایٹمی مواد کے حصول کے لئے نئے راستے ہموار کر سکتا ہے جسے فوجی استعمال میں بھی لایا جا سکتا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت نے اپریل 2016 میں مکمل ہونے والے اپنے 500 میگاواٹ پروٹو ٹائپ فاسٹ بریڈر ری ایکٹر کے حوالے سے متعین حفاظتی اقدامات نہیں کئے جس کے نتیجے میں ری ایکٹر پلانٹ نے بجلی کے ساتھ ساتھ غیر محفوظ پٹرولیم پیدا کرنے کی راہیں بھی ہموار کردیں۔ تھنک ٹینک نے بھارت کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے آئی اے ای اے کے ساتھ اپنے معاہدے کی مکمل پاسداری کریں تاکہ ان ری ایکٹر پلانٹس کے ذریعے سے جوہری مواد کی پیداوار نہ ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…