لندن(نیوزڈیسک)عراقی سائنس دان حسن دیواشی کو عربی میں میسج لکھنے پرجہازمیں موجود خاتون نے شکایت کرکے انہیں آف لوڈ کروادیا،عرب ٹی وی کے مطابق عراق کے ایک سرکردہ پروفیسر اور کیمسٹری کے سائنسدان حسن دیواشی کواپنی اہلیہ کو موبائل فون کے ذریعے عربی میں ٹیکسٹ میسج کرنے پرایک خاتون کی شکایت پر ویانا سے لندن آتے ہوئے وائی جہاز سے اتار دیا گیا جس کے بعدآسٹرین تفتیش کاروں نے ان کے ساتھ نہایت توہین آمیز سلوک بھی کیا ، یورپی ملکوں میں عراق کے ایک سرکردہ پروفیسر اور کیمسٹری کے سائنسدان حسن دیواشی ویانا میں ایک تقریب میں شرکت کرکے واپس آرہے تھے،اس موقع پر دیواشی نے بتایا کہ میں نے تفتیش کاروں کے تمام سوالوں کے تسلی بخش جواب دیے مگر انہوں نے اس کے باوجود میرا موبائل فون ضبط کر رکھا ہے۔ادھر برطانوی ایزی جیٹ فضائی کمپنی نے بعد از ’خرابی بسیار‘ حسن دیواشی سے اس کے ساتھ پیش آئے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے لندن کے لیے ٹکٹ کی رقم ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں حسن دیواشی کے ساتھ پیش آئے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمپنی کسی بھی مسافر کے ساتھ اس کے رنگ،نسل یا مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کرتی تاہم سیکیورٹی چھان بین کے امور میں اسے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون کرنا پڑتا ہے۔