اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مستقبل کے نئے سعودی منصوبے کا اعلان 25 اپریل کو ہو گا،نائب ولی عہد

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(نیوزڈیسک)سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ تیل کے بعد کے دور کے لیے مملکت کی تیاری کے سلسلے میں ایک جامع منصوبے کا اعلان 25 اپریل کو کیا جائیگا۔ایک انٹرویو میں شہزادہ سلمان نے بتایا کہ یہ منصوبہ متعدد ترقیاتی، اقتصادی، سماجی اور دیگر نوعیت کے پروگراموں پر مشتمل ہوگا۔دنیا میں تیل برآمد کرنیوالے سب سے بڑے ملک کے نائب ولی عہد کا کہنا تھا کہ اس ویژن کا ایک عنصر نیشنل ٹرانسفورمیشن پروگرام بھی ہے جس کا آغاز منصوبے کے اعلان کے 30 یا 45 روز بعد ہوگا۔ویژن پروگرام میں سعودی ارامیو کو تیل کی کمپنی سے توانائی اور صنعتی بلاکوں کی کمپنی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ عام سرمایہ کاری فنڈ کا مستقبل بھی ویژن پروگرام میں شامل ہے۔سعودی نائب ولی عہد نے بتایا کہ اسی حکمت عملی کے ذیل میں سعودی عرب ارامیوکے 5 فی صد سے کم حصص کو آئی پی او کے ذریعے ممکنہ طور پر آئندہ سال کے دوران فروخت کے لیے پیش کرے گا۔کمپنی کو پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کو منتقل کیا جائے گا جو تکنیکی طور پر تیل کے بدلے سرمایہ کاری کو سعودی حکومت کی آمدنی کا ذریعہ بنانے کی ذمہ داری سنبھالے گا۔بعد ازاں یہ فنڈ اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔حتمی طور پر پبلک انویسٹمنٹ فنڈ 2020ء تک فنڈ میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حصہ 50 فی صد کے قریب بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے جو کہ اس وقت 5 فیصد ہے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…