بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب میں پاکستانی شہری نے بہادری کی نئی داستان رقم کردی،سعودی ولی عہد کااظہارتشکر

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے حالیہ بارشوں کے دوران سیلابی ریلے میں ڈوبتے ہوئے ایک سعودی شہری کی زندگی بچانے والے پاکستانی نوجوان شوکت امین کی حوصلہ افزائی کیلئے اس کےساتھ بھرپور مالی تعاون کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کہ ولی عہد کی جانب سے وادی تثلیث میں ڈوبتے ہوئے سعودی شہری فہد القحطانی کی زندگی بچانے میں اس کی مدد کرنے والے شوکت امین کا شکریہ ادا کیا ان کے ساتھ بھرپور مالی تعاون کا وعدہ کیا گیا۔خیال رہے کہ حال ہی میں وادی تثلیث میں ایک مقامی شہری کی گاڑی سیلابی پانی کے ریلے میں پھنس گئی تو وہ خوف کے مارے اپنی گاڑی کی چھت پر چڑھ گیا اور مدد کےلئے پکارنے لگا۔ اس کی زندگی خطرے میں تھی۔ شہری دفاع کا عملہ بھی اسے بچانے کےلئے ابھی کچھ نہ کر پایا تھا کہ ایک بہادر پاکستانی شوکت امین نامی نوجوان نے اپنے سعودی بھائی کی زندگی بچانے کےلئے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اسے پانی سے نکال لیا۔ اس پر سعودی حکام اور عام شہریوں کی جانب سے بھی شوکت کو بھرپور داد تحسین پیش کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…