تہران (نیوزڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار میں کمی کیلئے دوحہ میں ہونےوالی سربراہی کانفرنس میں اپنا وفد نہیں بھیجے گا۔ وزیر پٹرولیم بائیجان نامدار زنگنیح کے جاری بیان کے مطابق دوحہ کانفرنس ان ممالک کیلئے ہے جو خام تیل کی پیداوارمیں کمی کرنا چاہتے ہیں جبکہ ایران فی الوقت ایسا کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک عالمی پابندیوں کے بعد تیل کی برآمد میں ابھی اپنا بنیادی ہدف4 ملین بیرل یومیہ بھی حاصل نہیں کرسکا اس لئے پیداوار میں کمی ممکن نہیں۔