برسلز (نیوزڈیسک)بلجیم کے دارالحکومت برسلز ایئرپورٹ کو جون میں مکمل طور پرکھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جرمن میڈیا کے مطابق ہوائی اڈے کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ ارناو¿ فائسٹ ایئرپورٹ جون میں 100فیصد فعال کر کے کھول دیا جائیگا ۔ہوائی اڈہ 22 مارچ کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ حملوں کے بعد 12روز تک ایئرپورٹ مکمل طور پر بند رکھا گیا تھا تاہم اس وقت چند پروازوں کا سلسلہ عارضی خیموں میں کاو¿نٹر بنا کر جاری رکھا گیا ہے۔