اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب نے نائن الیون حملوں سے متعلق الزام کی صورت میں امریکا کو خبردار کردیا

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے نائن الیون کے حملوں کا ذمہ دار قرار دینے کے حوالے سے کوئی قانون منظور کیا تو امریکا میں موجود اپنے اربوں ڈالر کے اثاثوں کو فروخت کردیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کو نائن الیون کے حملوں کا ذمہ دار قرار دینے کے حوالے سے اگر کوئی قانون یا بل منظور کیا گیا تو سعودی عرب امریکا میں اپنے اربوں ڈالر کے اثاثوں کو فروخت کر دے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے گزشتہ ماہ دورہ امریکا میں امریکی حکام کو خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا میں موجود سعودی اثاثوں کو منجمند کرنے کے حوالے سے کوئی بل لایا گیا تو سعودی عرب اپنے اثاثوں کو فروخت کردے گا جب کہ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ کانگریس کو قائل کرنے میں مصروف ہے تاکہ بل کو روکا جاسکے۔ واضح رہے کہ اس وقت امریکا میں سعودی عرب کے 750 ارب ڈالر کے اثاثے موجود ہیں جب کہ امریکی صدر براک اوباما بدھ کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی فرماں رواں شاہ سلمان سمیت دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…