اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

شدیدزلزلہ،20افرادہلاک، سینکڑوں زخمی، متعدد عمارتیں تباہ

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوزڈیسک) جاپان کے جنوب مغربی علاقے کماموٹو میں ایک بار پھر شدید زلزلہ آیاجس کے نتیجے میں20 افراد ہلاک اور متعدز خمی ہوگئے ۔زلرلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی سڑکیں بھی مکمل طور پر بند ہوگئیں ،متاثرہ عمارتوں میں سینکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم گزشتہ اتوار سے ہونے والی بارشوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، کماموٹو کے بیشتر شہریوں نے آفٹر شاکس کے خوف سے رات کھلے آسمان تلے گزاری ،جب کہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں ، زلزلے سے ریلوے اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا،غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے جنوبی علاقے میں ہفتے کو ایک بار پھرشدید زلزلہ آیا جس کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی سڑکیں بھی مکمل طور پر بند ہوگئیں ،زلزلے کے باعث 20 افراد ہلاک ہوگئے اس طرح دوروز میں زلزلے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی ، جب کہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 15 سو سے زائد بتائی جارہی ہے۔۔متاثرہ عمارتوں میں سینکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔گذشتہ روز بھی جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں 6.5 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی تھی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ 800 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ جاپان کے زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی جب کہ ادارے کی جانب سے آئندہ ایک ہفتے تک اس کے مزید آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہنے کی بھی وارننگ دی گئی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات بھی کماموٹو کے بیشتر شہریوں نے آفٹر شاکس کے خوف سے رات کھلے آسمان تلے گزاری ،جب کہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں اور زلزلے سے ریلوے اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ۔ حکام کے مطابق گزشتہ اتوار سے ہونے والی بارشوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…