بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب کی عنایات،مصر کے جوابی اقدام نے دنیا کو حیران کردیا

datetime 11  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب کی عنایات،مصر کے جوابی اقدام نے دنیا کو حیران کردیا،مصر کی حکومت نے اپنے دو جزیرے صنافیر اور تیران سعودی عرب کے علاقائی سمندری حدود کا حصہ قرار دے دیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصری حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ نقشے تیار کرنے والی سرکاری کمیٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بحر احمر میں واقع دونوں جزیرے اب سعودی عرب کی سمندری حدود کا حصہ ظاہر کر دیے گئے ہیں۔مصری حکومت کی جانب سے یہ اعلان دونوں ملکوں کے درمیان سمندری حدود کے تعین سے متعلق ہونے والے دو طرفہ معاہدے کے ایک روز بعد جاری کیا گیا ہے۔ قبل ازیں مصری حکومت نے اپنے دو جزیروں صنافیر اور تیران کو سعودی عرب کے کنٹرول میں دینے کا اعلان کیا تھا۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری نقشے میں دنوں جزیروں کو سعودی عرب کی علاقائی سمندری حدود کے اندر ظاہر کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ عبدالعزیز آل سعود نے مصری حکومت نے بھی اپنی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے یہ دونوں جزیرے 1950ء میں مانگے تھے اورمصر کی اس وقت کی حکومت نے اس کی منظوری دے دی تھی۔دونوں ملکوں کے درمیان سمندری حدود کے تعین کے لیے چھ سال تک مسلسل مذاکرات جاری رہے۔ مذارکرات کے 11 دور میں سے آخری تین دور سنہ 2015ء4 میں ہوئے تھے جس کے بعد دسمبر 2015ء کو مصر نے 30 جولائی 2015ء کو طے پائے سمجھوتے کی روشنی میں سمندری حدود کا تعین کر دیا تھا۔یاد رہے کہ دونوں جزیرے بحیرہ احمر میں واقع ہیں۔ جزیرہ تیران خلیج عقبہ کو بحر احمر سے آبنائے تیران کے مقام سے جدا کرتا ہے جس کا رقبہ 80 کلومیٹر ہے۔ یہ جزیرہ آبی مخلوقات، گھاٹیوں اور مشرقی ملکوں بالخصوص بھارت کی طرف سے ہونے والی آبی تجارت کی اہم گذرگاہ ہے۔ سنہ 1956ء میں اس جزیرے پر اسرائیل نے اپنا تسلط جما لیا تھا تاہم سنہ 1982ء میں طے پائے کیمپ ڈیوڈ معاہدے کے بعد یہ جزیرہ مصر کو واپس کر دیا تھا۔جزیرہ صنافیر آبنائے تیران ے مشرق میں واقع سعودی سمندری حدود میں شامل ہے۔ یہ جزیرہ بھی خلیج عقبہ کو بحر احمر سے جدا کرتا ہے۔23 کلو میٹر پر محیط اس جزیرے کو بھی آبی گذرگاہ اور سمندری حدود کے تحفظ کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔واضح رہے کہ قاہرہ کے عابدین پیلس میں ہفتے کی شام سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان 21 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ان میں نمایاں ترین منصوبہ مصر کے صوبے شمالی سیناء میں ایک آزادانہ تجارت کے خطے کا قیام ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب اور مصر کے درمیان 60 ارب ریال کی خطیر رقم سے سعودی مصری سرمایہ کاری فنڈ قائم کرنے کا معاہدہ ہوا اس معاہدے پر سعودی عرب کی جانب سے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور مصر کی جانب سے سرمایہ کاری کی وزیر دالیا خورشید نے دستخط کیے۔ سعودی عرب میں عام سرمایہ کاری اور مصر میں بین الاقوامی تعاون کے فنڈ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت جس کا مقصد جزیرہ نما سیناء میں ایک آزاد تجارتی خطہ قائم کرنا ہے۔ معاہدے پر سعودی شہزادے محمد بن سلمان اور بین الاقوامی تعاون کی مصری وزیر ڈاکٹر سحر نصر نے دستخط کیے۔ مصر کی بین الاقوامی تعاون کی وزارت اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط۔ یہ معاہدے جزیرہ نما سیناء کی ترقی کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز پروگرام میں شامل ہیں۔ معاہدوں پر مصری وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ڈاکٹر سحر نصر اور سعودی وزیر مالیات ڈاکٹر ابراہیم العساف نے دستخط کیے۔ مصر کے شہر دیروط میں ایک بڑا بجلی گھر قائم کرنے کا معاہدہ ہوا 2250 میگاواٹ طاقت کے اس بجلی گھر کے منصوبے پر 2.2 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ معاہدے پر سعودی عرب کے یاسر الرمیان (جنرل انوسٹمنٹ فنڈ)، ایکوا پاور کمپنی کے منجمنٹ بورڈ کے سربراہ محمد ابو نیان اور مصر میں الیکٹرسٹی ہولڈنگ کمپنی کے مینجمنٹ بورڈ کے سربراہ انجینئر جابر دسوقی نے دستخط کیے۔ ہاؤسنگ کے شعبے میں تعاون کے لیے طلعت مصطفی گروپ کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدہ۔ معاہدے پر سعودی ہاؤسنگ منسٹری کے ڈاکٹر بندر العبدالکریم اور مصر کے انجینئر طلعت مصطفی نے دستخط کیے۔ہاؤسنگ کے شعبے میں تعاون کے لیے صبور پراپرٹی گروپ کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدہ۔ معاہدے پر سعودی ہاؤسنگ منسٹری کے ڈاکٹر بندر العبدالکریم اور مصر کے انجینئر حسین احمد صبور نے دستخط کیے۔ ہاؤسنگ کے شعبے میں تعاون کے لیے مصر اطالیہ گروپ کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدہ۔ معاہدے پر سعودی ہاؤسنگ منسٹری کے ڈاکٹر بندر العبدالکریم اور مصر کے ہانی العسال نے دستخط کیے۔ ہاؤسنگ کے شعبے میں تعاون کے لیے اوربٹ الائنس کمپنی فار انوسٹمنٹ اینڈ ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدہ۔ معاہدے پر سعودی ہاؤسنگ منسٹری کے ڈاکٹر بندر العبدالکریم اور مصر کے احمد شوقی محمد نے دستخط کیے۔سعودی کمپنی ارامکو اور مصر کی عرب پیٹرولیئم پائپ لائن کمپنی (سومیڈ) کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت۔ اس پر سعودی عرب کی جانب سے امین حسن الناصر اور مصر کی جانب سے انجیئنر خالد صالح نے دستخط کیے۔ جزیرہ سیناء میں ایک پولٹری ویلج قائم کرنے سے متعلق مفاہمت کی یادداشت۔ اس پر سعودی عرب کی جانب سے صالح کام نے دستخط کیے جب کہ مصری جانب سے مسلح افواج میں قومی خدمت کے ادارے کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل مصطفی امین نے دستخط کیے۔ متعدد شعبوں سے متعلق مفاہمت کی یاداشتیں۔ ان میں برآمدات کو ترقی دینے سے متعلق ایک ارب مصری پاؤنڈ کے سرمائے سے کمپنی کا قیام، سعوی عرب میں مصری افرادی قوت بالخصوص طب کے شعبے سے وابستہ مصریوں کی تربیت اور بھرتی کے لیے کمپنی کا قیام اور مصر میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے خصوصی کمپنی کا قیام شامل ہیں۔ ان یادداشتوں پر سعودی عرب کی جانب سے صالح کامل اور عبدالحمید ابو موسی نے جب کہ مصر کی جانب سے نصر ابوعباس نے دستخط کیے۔ سعودی مصری مشترکہ کمیٹی کے Minutes پر سعودی عرب کی جانب سے وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ اور مصر کی جانب سے وزیر تجارت و صنعت انجینئر طارق قابیل نے دستخط کیے۔183 نہر سوئس کے علاقے کو ترقی دینے کے لیے 3 ارب مصری پاؤنڈ کی رقم سے ایک روز کے اندر خصوصی کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس منصوبے پر سعودی عرب کے صالح کامل اور عبدالحمید ابو موسی نے جب کہ مصر کے ڈاکٹر احمد درویش نے دستخط کیے جو نہر سوئس کی اقتصادی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔183 ایک صنعتی اور تجارتی شہر بنانے کے لیے اقتصادی خطے کی 6 کلومیٹر اراضی پر ترقیاتی پروگرام کا اعلان کیاگیا منصوبے پر تین ارب تیس کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ منصوبے کے دستاویزات پر سعودی عرب کے احمد الکریدیس اور مصر کے ڈاکٹر احمد درویش نے دستخط کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…