واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکہ نے خلیجی ملک قطر میں بی 52 بمبار طیارے تعینات کردیئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اخبار ایئر فورس ٹائمز نے امریکی سنٹرل کمانڈ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ نے خلیجی ملک قطر میں سرد جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ بی 52 بمبار طیارے تعینات کردیئے ¾یہ طیارے عراق اور شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔ امریکی سنٹرل کمانڈ سے وابستہ جنرل چارلس براﺅن نے بتایا کہ بی 52 لڑاکا طیارے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کے نظام سے لیس ہیں اور یہ داعش کے خلاف اتحاد کے استعداد کار میں اضافے کا باعث بنے گی تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ قطر میں کتنے طیارے تعینات کئے گئے ہیں۔